4ہاؤسنگ سکیموں کے غیرقانونی کنکشن منقطع ،ٹرانسفارمرز اور تاریں ضبط

June 15, 2021

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے اسلام آباد نے مبینہ چار غیر قانونی ہاؤسنگ سیکموں کے غیرقانونی کنکشن منقطع کر کے ٹرانسفارمرز اور تاریں قبضہ میں لے لیں، واپڈا نےمالکان کو ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد رقم جمع کروانے کے نوٹس جاری کر دیے گئے ، ایف آئی اے نے سکیموں کے مالکان اور چوری میں ملوث واپڈا اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ، ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمدچوہان کی ہدایت پر اینٹی کرپشن سرکل نے چار نجی غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کی طرف سے بڑے پیمانے پر بجلی چوری کرنے پر واپڈا حکام کے ساتھ ملکر کاروائی عمل میں لائی ،غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں میں یار محمد ویلی، سفاری پارک انکلیو ویلی، کیانی ویلی اور جے جے ویلی شامل ہیں جو پھلگراں بارہ کہو کے ایریا میں واقع ہیں جو ملی بھگت سے بجلی چوری میں ملوث پائی گئی۔