غیر قانونی سوسائٹیوں کے کیسز ایف آئی اے کے حوالے کر نیکا فیصلہ

June 15, 2021

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اےکی زیر صدارت اسلام آباد اور اسکے گردونواح میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اجلاس ہوا ،جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز جو غیر قانونی طور پر سی ڈی اے اور اسلام آباد کا نام استعمال کر رہی ہیں ان کے کیسزز فوری طور پر ایف آئی اے کو بھجوائے جائیں گے اس حوالے سے ابتدائی طور پر تین نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے کیسزز ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔