جبری مشقت کیس‘ اسلام آباد انتظامیہ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کرا دی

June 15, 2021

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد انتظامیہ نے اینٹوں کے بھٹوں پر مزدوروں سے جبری مشقت کے کیس میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ عدالت نے رپورٹ کی روشنی میں یکم جولائی کو دلائل طلب کر لئے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اینٹوں کے بھٹوں پر بچوں اور مزدوروں سے جبری مشقت کے کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔