عوامی خدمت ہی انسانیت کی خدمت ہے ، اے آئی جی غلا م رسول زاہد

June 15, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس و پرنسپل سہالہ پولیس کالج غلام رسول زاہد نے کہاکہ پولیس سروس ایک طرز زندگی کا نام ہے۔ جوان عوام کی خدمت کریں جو دراصل انسانیت کی خدمت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیرکو پولیس ٹریننگ سکول روات میں پنجاب کے 10 اضلاع سے تعلق رکھنے والے 1163 کانسٹیبلوں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ،نئے بھرتی ہونیوالے پولیس جوانوں میں 73 پولیس شہداء کے بچے اور 22 حفاظ قرآن شامل ہیں۔ پرنسپل روات پولیس ٹریننگ سکول ایس پی عامر خلیل سید نے سپاسنامہ پیش کیا۔