سی ڈی اے ممبرز تعیناتی کیس، عدالت عالیہ نے وفاق سے جواب طلب کر لیا

June 15, 2021

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے ممبر پلاننگ اور ممبر انجینئرنگ کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر وفاق سے جواب طلب کر لیا جبکہ چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف درخواست میں اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دیا ۔ عدالت نے کہا ہے کہ اگر ضرورت ہوئی دونوں درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی جائے گی۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈیزائن ایاز خان کی درخواست کی سماعت کی جس میں سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے ممبر پلاننگ اور ممبر انجینئرنگ کی تعیناتیوں کو چیلنج کیا گیا تھا۔