ملازمین کی ترقیوں کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، سیکرٹری سائنس

June 15, 2021

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ندیم ارشاد کیانی نے نیشنل فزیکل اینڈ سٹینڈرڈ لیبارٹری (این پی ایس ایل) کا دورہ کیا ، ان کے ہمراہ چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر حسین عابدی اور جوائنٹ سیکرٹری آرگنائزیشن بھی تھے ، ڈائریکٹر جنرل این پی ایس ایل فوزیہ خان نے ادارے کے کام اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی ،وفاقی سیکرٹری ندیم ارشاد کیانی نے ہدایت کی کہ گریڈ ایک تا پندرہ کی خالی پوسٹیں فوری ایڈورٹائز کی جائیں تاکہ مین پاور کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔