ہسپتال کی خاتو ن اہلکار رشوت معاملہ ،اینٹی کرپشن کودرخواست

June 15, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ہسپتال کی خاتو ن اہل کار کے خلاف رشوت مانگنے کے الزام میں اینٹی کرپشن راولپنڈی کودرخواست دے دی گئی۔ ڈائریکٹراینٹی کرپشن راولپنڈی کودی گئی درخواست میں افضال حسین نے مؤقف اختیارکیاکہ والدہ کوپتے کی پتھری ہے ڈی ایچ کیوہسپتال راولپنڈی میں 9جون کوشدیدتکلیف کی وجہ سے ڈاکٹرصاحب نے مریضہ کوہسپتال میں داخل کرلیا، مگر ہیڈوارڈ (ت)نے سائل سے دس ہزارروپے کی ڈیمانڈکی کہ پرائیویٹ ہسپتال میں چالیس ہزارروپے لگتے ہیں تم مجھے 10ہزارروپے دے دو،دودن میں آپریشن کرادوں گی ،میرے انکارپراس نے کہاکہ مریضہ کولے کرچلے جاؤ۔اگلے روزدوبارہ والدہ کو لایاتو دوبارہ ہیڈوارڈہمیں دیکھ کرآگ بگولاہوگئی ،گالی گلوچ کی اورفائل اٹھاکرلے گئی،اورہمیں دھکے دے کروارڈسے نکال دیا۔