پولیس نے فائرنگ کے تبادلے ایک راہزن کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا

June 15, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) تھانہ کینٹ پولیس نےفائرنگ کے تبادلے ایک راہزن کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس نے اتوار اور پیرکی درمیانی شب ایک بج کر44منٹ پر جاری کی گئی پریس ریلیزمیں بتایا کہ تھانہ کینٹ کے علاقہ میں رابری کے بعد فرار ہونے والے ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،جوابی فائرنگ کے دوران ایک ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاجبکہ اس کاساتھی ملزم موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا۔