تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے، ن لیگ لاہور

June 15, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ) ن لیگ لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے پنجاب کے بجٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے یہ الفاظ کا ہیر پھیر ہے جس سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی ہے۔ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے ۔ آٹا چینی دوائی کے بعد اب عوام بجلی سے بھی محروم ہورہے ہیں ۔