صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور کا دورہ ناروول

June 15, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے ضلع ناروول کی تحصیلوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے جا ئزہ کیلئے دورہ کیا۔ انہوں نے دہم تھل بازار مین روڈ نارووال تا ظفروال روڈ کا ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیااور مختلف یونین کونسلوں اور دیہی سطح پر جاری ترقیاتی کاموں کی انسپکشن بھی کی ۔ بعد ازاں انہوں نے آبائی حلقہ میں لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئےکھلی کچہری میں بھی شرکت کی۔