پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز کا فلسطینی طلباء کیلئے سکالرشپس کا اعلان

June 15, 2021

لاہور(خبر نگار)ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان نے فلسطینی طلباءکے لئے مفت سکالرشپس کا اعلان کردیا۔ابتدائی طور پر 22 نجی جامعات کی جانب سے 300 سکالرشپس کا علان کیا گیا ہے۔چئیرمین ایپ سپ کی جانب سے او آئی سی کے ادارے کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل کے نام مراسلہ جاری کر دیا گیا۔مراسلے میں چئیرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے کہا ہے کہ فلسطینی طلبا کے لئے نجی جامعات میں 300 سکالرشپس کا اعلان کرتے ہیں۔