اچھے استاد کیلئے تربیتی کورسز ضروری ہیں، پروفیسر خالد مسعود گوندل

June 15, 2021

لاہور ( جنرل رپورٹر ) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام سی ایم ٹی تربیتی کورس کا سیشن ہوا۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل ڈین میو ہسپتال پروفیسر ثاقب سعید، پروفیسر زاہد کمال صدیقی، رجسٹرار کے ای ایم یو ڈاکٹر ریاست علی، پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر سائرہ افضل، پروفیسر نازش عمران سمیت دیگر نے شرکت کی۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ ایک اچھے استاد کیلئے تربیتی کورسز ضروری ہیں ایک ڈاکٹر کو نہ صرف میڈیکل ایکسپرٹ بلکہ ایک اچھا لیڈر، سکالر، ریسرچر، ایڈمنسٹریٹر، ایڈوکیٹ اور بہترین کمیونیکیٹر ہونا چاہیے ۔