چکوال، حافظ آباداور چنیوٹ میں نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بنائے جائیں گے ، سیکرٹری ہیلتھ

June 15, 2021

لاہور ( جنرل رپورٹر ) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سارہ اسلم نے کہا ہے کہ بجٹ میں تجویز ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائے جائے گی۔ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 17.221 ارب روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے 106 ارب روپے کا خصوصی کووڈ پیکج تجویز کیا گیا ۔ ضلع چکوال، حافظ آباداور چنیوٹ میں 16 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بنائے جا رہے ہیں ۔ 3 ارب 50کروڑ روپے کی لاگت سے 13 نئے ٹراما سنٹرز جبکہ دو ارب روپے کی لاگت سے موجودہ 26ٹراما سینٹرز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ 10ارب روپے کی لاگت سے 119 ٹی ایج کیو ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی جائے گی۔