پنجاب سوشل سکیورٹی میں ریشنلائزئشن کےحوالےسےاجلاس،تجاویز کا جائزہ لیا گیا

June 15, 2021

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان کی ہدایات پر کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی عنبرین ساجد کی زیر صدارت پنجاب سوشل سکیورٹی ہیڈآفس میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں پنجاب سوشل سکیورٹی میں ریشنلائزئشن کے حوالے سے ملازمین اور ورکرز کے تحفظات دور کرنے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وائس کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی چوہدری محمد ارشد، میڈیکل ایڈوائزرڈاکٹر ناصر جمال پاشا، ڈائریکٹر ایڈمن شمائلہ منظور، ترجمان سوشل سکیورٹی ڈاکٹر بابر بندیشہ، ممبر گورننگ باڈی عبدالماجد چوہدری، آئمہ بیگ و دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔