بلیلی کے قریب ایک گاڑی سے 30 کلو چرس برآمد

June 15, 2021

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)انٹی نارکوٹکس سیل کوئٹہ نےبلیلی کے قریب ایک گاڑی سے 30 کلو چرس برآمد کر لی، اینٹی نارکوٹکس ذرائع کے مطابق ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ انٹی نارکوٹکس آفیسر 5 کوئٹہ حبیب خان اچکزئی کی ہدایت پر اچارج اینٹی نارکوٹکس سیل کوئٹہ یامین شاہ کی سربراہی میں ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پرائیر پوٹ روڈ پر بلیلی کے قریب ایک گاڑی سے 30 کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔