میر چنگیز خان جمالی آج کوئٹہ پہنچیں گے

June 15, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب صدر میر چنگیز خان جمالی آج کوئٹہ پہنچیں گے ، تیرہ میل دشت کے مقام پر ان کا استقبال کیا جائے گا اور انہیں پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے دفتر لایا جائے گا ۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ نے کوئٹہ سٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب صدر میر چنگیز خان جمالی کے استقبال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کاجلوس صبح گیارہ بجے پیپلزپارٹی کوئٹہ سٹی کے دفتر سے تیرہ میل کیلئے روانہ ہوگا۔