ایوان تجارت و صنعت ملتان میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کردیاگیا

June 15, 2021

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان میں کورونا ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح کردیا گیا۔ کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود اور صدر ایوان خواجہ صلاح الدین نے سنٹر کا افتتاح اور سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گورمانی نے ایک شہری کو اپنے ہاتھ سے کورونا ویکسین لگائی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے ۔ شہر شہر گائوں گائوں اور قصبہ قصبہ ویکیسن عوام کو پہنچائی جا رہی ہے ۔ صدر ایوان خواجہ صلاح الدین نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوا کر ہم اپنی اور اپنے پیاروں کی جان بچا سکتے ہیں ویکسین لگوانے سے کورونا سے بچائو ممکن ہے،شہری ویکیسن لگوانے کے لیے سنٹر کا وزٹ کریں انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گورمانی نے ویکسینیشن سنٹر کا معائنہ کیا اور انتظاما ت کو تسلی بخش قرار دیا۔ تقریب میں نائب صدر ایوان میاں شفیع انیس شیخ ،سابق صدورخواجہ محمد عثمان ،میاں فضل الہی شیخ ،سابق سینیئر نائب صدرمیاں راشد اقبال ،ممبران مجلس عاملہ اورنگزیب عالمگیر،شیخ محمد یاسین ،شیخ فیصل سعید ،شیخ فہیم ستار، رمضان بھٹہ سمیت شہزاد چوہدری اور سیکرٹری جنرل ایوان محمد شفیق بھی شریک تھے۔