ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ کا سیکریٹری جنگلات آفس کا دورہ

June 15, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب ثاقب ظفر نے گزشتہ روز سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری ساؤتھ پنجاب ، ملتان کے دفتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ محکمہ سے وابستہ تمام تعلمی اور تفریح مقامات کی توسیع و ترویج کی جائے اور اس بارے عوامی آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے محکمہ سے متعلق عوامی شکایات پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔