سابق لیگی ایم پی اے شہزاد بھٹہ و دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع

June 15, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج نے سابق مسلم لیگی ایم پی اے میاں شہزاد مقبول بھٹہ سمیت دیگر چھ ملزمان کی قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں عبوری ضمانت پر سماعت 16 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔سماعت کے موقع پر بجلی غائب رہی جس کی وجہ سے وکلاء بحث نہیں ہو سکی۔ ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ قطب پور نے 18 مئی کو قتل اور زمین پر قبضہ کرنے کا مقدمہ نمبر 484 درج کیا تھا۔ مدعی فیاض احمد نے ملزمان ریاض کھر، ظفر، آصف،تنویر عرف بلا،عادل اور مظہر وغیرہ کو ملزم ٹھہرایا، اشفاق نامی شہری قتل ہوا تھا۔