آم کی ایکسپورٹ بڑھانےکیلیے بین الاقوامی آن لائن ویبنار کانفرنس 17 جون کوہوگی

June 15, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی، سی جی ایس ایس اسلام آباد اور مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے اشتراک سے آم کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے بین الاقوامی آن لائن ویبنار کانفرنس 17 جون 2021 ءکو منعقد ہوگی جس میں مختلف ممالک کے سفیر بھی شرکت کریں گے۔ویبنار کانفرنس کے مہمان خصوصی منسٹر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام شاہ، وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی ہونگے ۔