پروگرام ’’خدمت آپکی دہلیز پر‘‘نکاسی آب کا دوسرا ہفتہ مکمل

June 15, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں " خدمت آپ کی دہلیز پر " پروگرام کے تحت شروع کیا گیاʼ نکاسی آب مہمʼپر مشتمل دوسرا ہفتہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے یہ ہفتہ سیوریج، ڈرینز، پبلک ٹائلٹس، مین ہولز کی صفائی اور کورز رکھنے کے لئے مختص کیا گیا تھا منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال کی ہدایت پر واسا ملتان نے نکاسی آب مہم کے تحت خصوصی ہفتہ میں بلاتعطل 24 گھنٹے آپر یشن جاری رکھا 7جون سے شروع کیے جانے والے نکاسی آب مہم کا ہفتہ 13جون کی شب کو اختتام پذیر ہوا۔