ملتان شہر کی سیوریج لائنز تبدیلی کیلئے بجٹ میں 40کروڑ مختص

June 15, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان شہر کی بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے لیئے بجٹ میں 40 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ، فیز 1 ملتان میں ڈسپوزل اسٹیشن کی مرمت کے لیئے 3 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ، چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن کی مرمت کے لیئے 40 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے ، بوسیدہ واٹر سپلائی کی لائنوں کی تبدیل کرنے کے لیئے 20 کروڑ روپے کی رقم مختص ہوئی ہے ، اسی طرح شہر میں دیگر نئے اور پرانے منصوبوں کے لیئے کروڑوں روپے مختص کیئے گئے ہیں۔