ڈکیتی میں مزاحمت پر نوجوان زخمی ڈاکو 50ہزار چھین کرلے گئے

June 15, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی میں مزاحمت پر نوجوان زخمی، ڈاکو50ہزار چھین لے گئے۔ گھنٹہ گھر کے رہائشی شمشیر کو شاہین مارکیٹ پانی والی ٹینکی کے قریب روک کر لوٹا گیا۔زخمی شہری کو ریسکیو 1122 کی مدد سے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کیا،ڈاکٹرز کے مطابق شمشیر بائیں ٹانگ میں گولی لگی،پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔