ممتاز آباد میں اتائی ڈاکٹر کا کلینک سیل،مقدمہ درج کرلیاگیا

June 15, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) اتا ئی کا کلینک سیل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید محمد ہادی نے ممتازآباد پولیس کو بتایا کہ مین مارکیٹ ممتازآباد خالد کلینک میں ملزم خالد محمود خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے سرجیکل آپریشن کرتا ہے اور اینٹی بائیوٹک و خطرناک ادویات تجویز کرکے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے جس کا کلینک سیل کردیاگیا ہے،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔