جعلی چیک کا مقدمہ درج نہ کرنے پر پولیس سے جواب طلب

June 15, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان حسن احمد نے بوگس چیک کا مقدمہ درج نہ کرنے سے متعلق درخواست پر ایس پی کمپلینٹ سیل اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ سے آج 15 جون کو جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار حسن فاروق نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم محمد حسن کا دیا گیا چیک بوگس نکلا جس پر مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس تھانہ کینٹ سے رجوع کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ انصاف فراہم کیا جائے۔