اقبال سیکنڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی میں اساتذہ کی ویکسی نیشن

June 15, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ اقبال سیکنڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی میں ایک روزہ کورونا ویکسی نیشن سنٹر قائم کر کے اساتذہ اور دیگر لوگوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمینٹری محمد اسلم خان قیصرانی، پرنسپل عنایت علی قریشی کے علاوہ نذر محمد، امام الدین، ڈاکٹر فرحان ناصر، صابر ندیم، فہیم احمد، محمد صادق،ملک لیاقت لانگ، محمد حامد اختر،قاری محمد عاشق، محمد اقبال خان، رانا محمد انور، مظفر لطیف،رانا محمد انور،غلام حبیب سعیدی، صابر شکور، حافظ داؤد حسینہ بی بی، ریحانہ پروین، عمر فاروق مغل، سید کوثر شاہ موجود تھے۔