مدعی،ملزم پارٹی میں جھگڑا، وکلاء دونوں کو گھسیٹ کر بارروم میں لے گئے

June 15, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) ضلع کچہری میں لڑائی کے مقدمہ میں پیش ہونے کیلئے آنے والی دونوں پارٹیوں کے درمیان لڑائی جھگڑا،کچہری سکیورٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیچ بچاو کروایا۔ مدعی و ملزمان پارٹیز مجاہد،شعیب پیشی پر آئے جہاں پی وائی او ساوتھ پنجاب کے صدر عارف شاہ نے وکلا کے ہمراہ دونوں کو پکڑ لیا لڑائی جھگڑا شروع کردیا وکلا دونوں کو گھسیٹتے ہوئے بارروم میں لے گئے،لوگوں نے الزام عائد کیا کہ عارف شاہ ایڈووکیٹ غنڈہ گردی کرتا اور سائلیں کو ہراساں و پریشان کرتا رہتا ہے۔