معاون خصوصی عامر ڈوگر کی جانب سے رحمت کالونی میں کارپٹ روڈ کا افتتاح

June 15, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر نے این اے 155رحمت کالونی میں کارپٹ روڈ اورٹف ٹائیل سڑکوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو ریلیف کم اور تکلیفیں زیادہ دیں ترقیاتی کام صرف فائلوں تک ہی محدود تھے لیکن آج تحریک انصاف کے دور حکومت میں عوام کے مسائل کو کم کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر پرسنل سیکرٹری حافظ اعجاز،اظہر ہاشمی، حافظ ہارون،ملک جاوید کھیٹرا،حافظ دانیال،شیخ ساجد قریشی، عامر بھٹی، شیخ محمد طاہر،آصفہ سلیم،میاں اعجاز،اظہر عباس چاؤن، اصغر روکھڑی،راؤ بلال ودیگر نے شرکت کی۔