نواک جوکوچ نے اپنا ریکٹ ننھے فین کو تحفے میں دے دیا

June 15, 2021


فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ٹینس اسٹار نواک جوکوچ نے اپنا ریکٹ ننھے فین کو تحفے میں دے دیا۔

سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکوچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد اسٹینڈ میں بیٹھے مداح کو چیمپئن شپ جیتنے والا ریکٹ دے رہے ہیں، مداح نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے تحفہ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ریکٹ ملنے پر جوکوچ کا کیوٹ سا فین حیران رہ گیا اور دیر تک جشن مناتا رہا ۔

جوکوچ نے کہا کہ میچ میں اس بچے نے بھرپور سپورٹ کیا اور مجھے کیسے کھیلنا چاہیے یہ بھی بتاتا رہا ،اس جیت میں اس کا بڑا اہم کردار ہے اس لیے یہ ریکٹ اسکو تحفے میں دیا۔

واضح رہے کہ نواک جوکووچ نے دوسری مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔