افتخار اور عامر کی تکرار ہیٹ آف دی مومنٹ تھی، شاداب

June 15, 2021

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا افتخار احمد اور محمد عامر کے درمیان تکرار پر کہنا ہے کہ وہ ہیٹ آف دی مومنٹ تھا۔

گزشتہ روز ابوظہبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔

میچ کے دوران کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز افتخار احمد کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔

اس صورتحال پر میچ کے بعد اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہیٹ آف دی مومنٹ تھا ، دونوں کھلاڑی آپس میں بہت اچھے دوست ہیں ۔

میچ میں فتح سے متعلق بات کرتے ہوئے شاداب نے کہا کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے، اچھی بات ہے کہ کبھی ٹاپ آرڈر اور کبھی مڈل آرڈر اسکور کر رہا ہے ۔