یورو کپ: چیک ری پبلک، سلواکیہ فاتح، اسپین اور سوئیڈن کا میچ برابر رہا

June 15, 2021

یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے گروپ ڈی میں چیک ری پبلک نے اسکاٹ لینڈ کو دو صفر سے شکست دے دی، گروپ ای میں سلواکیہ نے پولینڈ کے خلاف دو ایک سے کامیابی حاصل کی جبکہ اسپین اور سوئیڈن کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

یوروکپ کے گروپ ڈی میں چیک ری پبلک اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ہونے والا میچ 9 ہزار تماشایوں نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا ۔

میچ میں چیک ری پبلک کے پیٹرک شیک نے کھیل کے 42 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی ، 10 منٹ بعد ہی پیٹک شیک نے ٹیم کے لیے دوسرا گول کر دیا، دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بناسکی۔

گروپ ای کے میچ میں سلواکیہ نے پولینڈ کے خلاف دو ایک سے کامیابی حاصل کی جبکہ اسی گروپ میں اسپین اور سوئیڈن کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا ۔