سندھ حکومت نے محکمۂ آبپاشی پنجاب کی ٹیم کو گدو بیراج جانے سے روک دیا

June 15, 2021

محکمۂ آبپاشی پنجاب کی ٹیم کو سندھ حکومت نے ایک بار پھر گدو بیراج جانے سے روک دیا، پنجاب نے اس حوالے سے ارسا کو آگاہ کر دیا۔

ترجمان محکمہ آبپاشی پنجاب کے مطابق سندھ اور پنجاب کےبیراجوں کا ڈسچارج ڈیٹا لینے کیلئے دونوں صوبے رضامند ہوئے، دونوں صوبوں کے نمائندوں نے معاہدے پر دستخط بھی کیے۔

معاہدے کے تحت سندھ کی ٹیم نے پنجند اور تونسہ بیراج کا اچانک معائنہ کیا، لیکن محکمہ آبپاشی پنجاب کی ٹیم شیڈول کے تحت گدو بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج کا ڈیٹا لینے گئی تو سندھ نے پنجاب کی ٹیم کو گدو بیراج کا ڈیٹا لینے نہیں دیا۔