شہباز شریف کی تقریر، علی نواز اعوان اور شیخ روحیل اصغر میں جھڑپ

June 15, 2021

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے ارکان آمنے سامنے آگئے۔

شہباز شریف جو گزشتہ روز حکومتی ارکان کے شور شرابے میں اپنی تقریر نہیں کرسکے تھے، وہ حکومتی بجٹ پر بولنے کے لیے آج ایک بار پھر کھڑے ہوئے۔

اس دوران حکومت اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف جملے بازی کی، نعرے لگائے اور گالم گلوچ بھی کی۔

اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی رکن اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اور ن لیگی ایم این اے شیخ روحیل اصغر کے درمیان چھڑپ ہوگئی۔

نعروں کے دوران دونوں رہنماؤں میں گالم گلوچ بھی ہوئی جبکہ علی نواز اعوان نے بجٹ دستاویز شیخ روحیل اصغر کو دے ماری۔

گزشتہ روز بھی اپوزیشن لیڈر کوبجٹ سیشن میں تقریر کرنے پر حکومتی نے خوب ہلڑ بازی کی تھی۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں یہاں تک کہا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر وزرا بھی اسمبلی میں ہلڑبازی کررہے تھے۔