اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر پر تقریب، سراج الحق، مسعود خان کا خطاب

June 15, 2021

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر سے متعلق تقریب سے خطاب کیا ہے۔

خطاب کے دوران سراج الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو مظالم ہوئے ہیں، ان کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ برہان وانی کشمیر ہی نہیں پاکستان میں بھی نوجوانوں کا لیڈر ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر پر صرف تقاریر کی ہیں، ان کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی کشمیر کےلیے قربانیوں کو کبھی بھلا نہیں سکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ ہمیں بھارت کی بدلتی ہوئی چالوں کے مطابق حکمت عملی بدلنا ہوگی، نئی دہلی نے مسئلہ کشمیر کے معاملے میں اصول پر مفادات کو ترجیح دے دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے 5لاکھ سے زائد افراد پاکستان کا حصہ بننے کے لیے قربانیاں دے چکےہیں۔