سعودی عرب میں آج کورونا کے 1269 نئےکیسز، 16 اموات

June 15, 2021

سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1269 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار 175 ہوگئی ہے۔

ریاض سے وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 16 مریض انتقال کرگئے۔

اس طرح سعودی عرب میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 606 ہوگئی ہے۔