پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پر شاہد خان آفریدی کا تبصرہ

June 15, 2021

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور نامور کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ آج میرا سر شرم سے جھک گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں آج کی ہنگامہ آرائی پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے رویہ دیکھ کر میرا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا، اسمبلی میں غلیظ زبان اور الفاظ استعمال کیے گئے۔ یہ سب دیکھ کر میرا سر شرم س جھک گیا ہے۔

شاہد خاقان آفریدی نے مزید کہا کہ یہ ہیں ہمارے حکمران اور نمائندے!! یہ لوگ تو ایک دوسرے کے ساتھ تمیز سے بات نہیں کرسکتے۔

اُن کا کہنا تھاکہ جو ایک دوسرے سے تمیز سے بات نہ کرسکتے ہوں وہ ہماری نمائندگی اور ملکی ترقی کےلیے کیا کام کریں گے؟