بجٹ کو عوام دوست قرار دینے والے جھوٹ بول رہے ہیں، ثمر ہارون بلور

June 16, 2021

عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کو عوام دوست قرار دینے والے جھوٹ بول رہے ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے کہا کہ غیرمنتخب شخص کے ذریعے آئی ایم ایف کی ایماء پر بجٹ تیار کیا گیا۔ وفاق کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں دیگر صوبوں کا حصہ بڑھایا گیا، جبکہ خیبرپختونخوا کا حصہ کم کردیا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر خیبر پختونخوا کا حق نہ ملا تو عدالت جائیں گے۔ ضم اضلاع کے ساتھ کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا۔

ثمر ہارون بلور نے کہا کہ حکومت 45 فی صد بجٹ خرچ نہ کرسکی عوامی پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے۔ خدشہ ہے بجٹ میں 300 ارب روپے سے زائد نئے ٹیکسز لگائے جائیں گے۔