امریکا اور روس کے صدور کی ملاقات آج جنیوا میں ہوگی

June 16, 2021

امریکا کے صدر جوزف بائیڈن اور روسی ہم منصب ولادیمر پوٹن کی ملاقات آج جنیوا میں ہوگی۔

دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں امریکا کےصدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت، سائبر سیکیورٹی، مشرق وسطیٰ کی صورتحال، افغانستان سے انخلا اور یوکرائن کی صورتحال پر بات چیت کا امکان ہے۔

امریکی صدر بائیڈن کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں صدور کی یہ پہلی ملاقات عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں روس کے صدر پوٹن نے امریکی الیکشن میں مداخلت کے الزامات مسترد کرتے ہوئے امریکا سے ثبوت پیش کرنے اور سائبر معاملات پر معاہدے کی پیشکش کی ہے۔