چین سے مقابلہ بڑھتا جارہا ہے، ایئربس بورڈ ڈائریکٹر

June 16, 2021

برلن ( آن لائن ) مسافربردار طیارہ ساز ادارے ایئربس کے ڈائریکٹر رینے اوبرمان نے خبردار کیا ہے کہ طیارہ سازی کے شعبے میں چین کے ساتھ مقابلہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ جرمن اخبار ہانڈلزبلاٹ کے ساتھ بات چیت میں اوبرمان نے کہا کہ ہوابازی کی صنعت جدید ٹیکنالوجی سے بے حد متاثر ہے اور ایسے میں نئے طیارہ سازوں کا مارکیٹ میں آنا حالات مشکل بنا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ چین نے ایئربس کے اے تھری ٹوئنٹی طیارے جیسا طیارہ سی نائن ون نائن تیار کیا ہے اور یہ طیارہ اس وقت جانچ کے عمل سے گزر رہا ہے۔ سی نائن ون نائن نے سن 2017 میں پہلی پرواز مکمل کی تھی۔