جاپان میں جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی کی نمائش

June 16, 2021

ٹوکیو ( نیوز ڈیسک) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے قریب جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی کو تجارتی نمائش میں پیش کردیا گیا۔ اس نمائش میں جاپان اور بیرون ملک سے 100 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون پانی کے اوپر پرواز کرتے ہوئے زیر آب موجود اشیا کی تصاویر بھیجتا ہے۔ اسے ماہی گیری کی صنعت کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سونی گروپ نے یہ ڈرون تیار کیا ہے جو اپنے 5 کیمروں سے لی گئی تصاویر کا تجزیہ بھی کر سکتا ہے۔ یہ ڈرون رکاوٹوں سے خودکار طریقے سے بچتے ہوئے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے۔ جاپانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے لیس خودکار طیارے تیار کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ جاپانی ماہرین ایف2 لڑاکا طیاروں کا متبادل تیار کر رہی ہے،جو پائلٹ کے بغیر دشمن کے طیاروں اور میزائلوں کی شناخت کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔