نیدرلینڈ میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی

June 16, 2021

روٹرڈیم(صباح نیوز)نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم میں فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیل مخالف ریلی نکالی گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین روٹرڈیم کے شوبرگ چوک میں جمع ہوئے۔ انہوں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے فلسطینیوں کے خلاف منظم اسرائیلی جبر اور حملوں کی مذمت کی اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور عالمی برادری کی توجہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرائی۔مظاہرین نے " فلسطین زندہ باد، نسل امتیاز مردہ باد، اپارتھائیڈ مردہ باد کے نعرے لگائے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی نسل پرستی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔