حمزہ حسین کے قتل کے الزام میں ایک نوعمر لڑکا چارج

June 16, 2021

لوٹن ( نمائندہ جنگ) 16 سالہ حمزہ حسین کے قتل کے الزام میں ایک 16 سال کے لڑکے کو چارج کر لیا گیا اسے پولیس تحویل میں رکھا گیا ہے اور ہفتہ رواں کو عدالت میں پیشی ہوگی قانونی وجوہات کی بنا پر اس کا نام جاری نہیں کیا گیا _ منگل کی شام (8 جون) کو اسٹون گیٹ روڈ میں ہونے والے واقعے کے بعد لوٹن سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ حمزہ حسین کی موت ہوگئی تھی جمعرات (10 جون) کو ایک پوسٹ مارٹم کیا گیا جس میں بتایا گیا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس واقعے کے سلسلے میں دو نوعمر لڑکوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اتوار کی صبح کو لوٹن کے ایک 16 سالہ لڑکے کے واقعہ قتل اور بلیڈڈ ہتھیار (Blade article ) رکھنے کے چارجز عائد کیے گئے ہیں ایک دوسرے نوجوان کو پرتشدد بدامنی پیدا کرنے کے واقعہ کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا اسے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ اس واقعے کے بارے میں معلومات والے کسی بھی شخص کو خاص طور پر کوئی بھی جس نے اسٹونی گیٹ روڈ سے منگل کی سہ پہر 3 سے 4 بجے کے درمیان ڈیش کیم یا دیگر کیمرے کی فوٹیج ریکارڈ کی ہے، اس سے پولیس سے 101 پر یا ان کے آن لائن رپورٹنگ سینٹر کے ذریعے رابطہ کرنے کو کہا گیا ہے۔ کرائم اسٹاپرز پر بھی کنفیڈینشل طور پر بات کرسکتے ہیں۔