سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

June 16, 2021

نیویارک(پی پی آئی)دنیا بھر میں سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد خام تیل کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2سال کی بلند سطح73ڈالرفی بیرل پر پہنچ گئی۔کورونا ویکسی نیشن میں اضافے اورسفری پابندیوں میں نرمی کے بعدبین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی طلب بڑھبرطانوی برینٹ کروڈ کی قیمت ایک اعشاریہ ایک فیصد اضافے سے مئی 2019کی بلند سطح 73ڈالر 9سینٹس فی بیرل پر پہنچ گئی۔امریکی خام تیل کی قیمت 1اعشاریہ 9فیصد اضافے سے 71ڈالر 24سینٹس فی بیرل ہوگئی،جو اکتوبر 2018کے بعد کی بلند سطح ہے۔خام تیل کی طلب اور قیمتوں میں اضافے کے پیش نظرتوانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے اوپیک ممالک پر زور دیا ہے کہ خام تیل کی پیداوار بڑھائی جائے۔