آنجہانی سنچاری وجے کے اعضاء عطیا کرنے کا اعلان

June 16, 2021

ممبئی (مانیترنگ ڈیسک) جنوبی بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری کے شہرت یافتہ آنجہانی اداکار سنچاری و جے کے اہلخانہ نے ان کے اعضاء عطیا کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اہلخانہ نے کہا کہ سنچاری وجے ہمیشہ معاشرے کی خدمت پر یقین رکھتے تھے ، اسی لئے ان کے اعضاء عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز سنچاری وجے اپنے دوست کے گھر سے موٹر سائیکل پر واپس آرہے تھے کہ ان کا روڈ ایکسیڈنٹ ہو گیا ، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی ران اور دماغ پر شدید نوعیت کی چوٹیں آئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے دو روز قبل ہی سنچاری وجے کو دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا تھا،جس کے بعد وہ گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے ۔