ہمارے پاس نمبر پورے ہیں ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوگا، فواد

June 16, 2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایوان چلانا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے، ہمارے پاس نمبر پورے ہیں ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ اس کے رہنما آرام سے تقریر کرکے چلے جائیں تو اب ایسا نہیں ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں مریم نواز کا گروپ پارلیمنٹ میں نہیں ہے اس لیے وہ چاہتا ہے کہ معاملات خراب کیے جائیں۔

اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومتی اراکین نے ایوان میں جو بھی کیا وہ وزیراعظم کے کہنے پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے ہی اسپیکر کی بات نہ مان کر جو توہین کی ہے اس پر اسپیکر کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔