محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا، اہم رپورٹس آج ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

June 16, 2021

کراچی (جنگ نیوز) پارلیمان کو وقار دینے کی بات کرنے والوں نے اسمبلی کو اکھاڑہ بنا ڈالا، یہ غیر ذمہ داری نہیں تو اور کیا ہے؟۔ اس معاملے پر بدھ کے روز ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ بحث ہوگی۔ موسم کی طرف دیکھیں تو ”مون سون“ آرہا ہے اور محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو تیار رہنے کا کہہ دیا ہے۔ وہاں ملک کے مختلف علاقوں سے ویکسین میں کمی کی اطلاعات آرہی ہیں، حکومت کو اس کی پلاننگ پر مزید کام کرنا پڑے گا۔ ایف بی آر کو وسیع اختیارات دینے کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ صنعتکار اور تاجر بھی مخالف ہوگئے ہیں۔ بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات تھم نہیں رہے، حکومت کو نا صرف سخت قوانین بنوانے ہیں بلکہ اُن پر عملدرآمد بھی کرانا ہوگا۔ یہ تمام موضوعات بھی پروگرام کے دوران زیر بحث ہوں گے۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح9بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔