ہم مضبوط لوکل باڈیز نظام قائم کرتے، میرٹ پر بھرتیاں ہوتیں، اپوزیشن کا شیڈو بجٹ

June 16, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ، اپوزیشن نےشیڈو بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم مضبوط لوکل باڈیز نظام قائم کرتے، میرٹ پر بھرتیاں ہوتیں۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی ، پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال احمد غفار، رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سنجے گنگوانی سمیت دیگر اراکین نے سندھ اسمبلی میں شیڈو بجٹ پیش کردیا اس موقع پر مرکزی رہنما و رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پی پی کو اقتدار کے 13 سال مکمل ہوچکے، 2007میں قائم علی شاہ کا پیش کردہ بجٹ کے ہداف کا موازنہ آج کے بجٹ سے کیا جائے تو کیا تبدیلی آئی ہے اسے دیکھنا ضروری ہے ،قائم علی شاہ نے کہا تھا کہ پیلے اسکولوں کو پرائیویٹ اسکولوں کے برابر لایا جائیگا۔