سندھ، سب سے زیادہ رقم تعلیم کیلئے مختص

June 16, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر، نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئندہ مالی سال 22-2021میں تعلیمی شعبے کیلئے بجٹ کا سب سے بڑا حصہ رکھا گیا ہے ، اس کے بعد صحت اور بلدیات کا حصہ ہے۔آئندہ مالی سال 22-2021میں تعلیم کے شعبے کیلئے 277.56 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔آئندہ مالی سال 22-2021میں تعلیم کیلئے بجٹ میں 14.2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اسکولز کیلئے فرنیچر کی خریداری کے سلسلے میں 6.623ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔صوبے میں اسکولوں کی تزئین و آرائش کیلئے 5.00 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔صوبے میں کالجز کی مرمت اور بحالی کیلئے 425 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔آئندہ مالی سال 22-2021میں تعلیم کے شعبے کیلئے ترقیاتی بجٹ کی مد میں 26 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔