19موٹرسائیکل، تین گاڑیاں غائب، اسٹریٹ کرائم کے دوران فائرنگ و تشدد، متعدد چوریاں

June 16, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی ،تین رکشوں، 15موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،37موبائل فونز ،7لیپ ٹاپ ،اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ تھانہ سٹی کو راحت اللہ نے بتایاکہ اکبرمارکیٹ میں کھڑاتھاکہ ایک ہائی ایس گاڑی آئی جس میں تین نامعلوم عورتیں اوردومرد سوار تھے، جنہوں نے مجھے اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھالیا تھوڑے فاصلے پرجا کر ان میں سے ایک آدمی نے پسٹل نکال کرمجھ سے ایک لاکھ 30ہزارروپے اورمیرا موبائل چھین کرمجھے گاڑی سے نیچے پھینک دیا،تھانہ بنی کومحمد عمیرنے بتایاکہ رازی ہسپتال سے نکلاتودو موٹر سائیکل سواراسلحہ کی نوک پرمجھ سے موبائل فون اور 20ہزارروپےچھین کرفرارہو گئے، تھانہ نیوٹاؤن کو کاشف نے بتایاکہ کمرشل مارکیٹ میں 2موٹر سائیکل سواراسلحہ کی نوک پرمجھ سے موبائل اور12ہزارروپے چھین کرلے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کوحفصہ عباس نے بتایاکہ صدیقی چوک کے قریب دونامعلوم موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پراس سے موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ کینٹ کو محمد ہارون شاہین نے بتایا کہ کامران مارکیٹ چوک میں پنے ایک دوست کے انتظار میں کھڑا تھا کہ2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اورگن پوائنٹ پر مجھ سے میرا موبائل فون اور پرس جس میں 8ہزارروپے زبردستی چھین کر بھاگنے لگے میں نے شور کیا تو موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھے ہوئے لڑکے نے پسٹل سے دو فائر میرے پاؤں کی طرف کیے اور گوالمنڈی پل کی جانب فرار ہو گئے۔تھانہ ویسٹریج کو راجہ ظہیر احمد نے بتایارینج روڈ شالےویلی چوک میں ایچ بی ایل کی اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا کے باہر نکلا تو دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر مجھ سے میرا پرس چھین کرفرارہوگئے جس میں 10ہزار560روپے میرا قومی شناختی کارڈاور اے ٹی ایم کارڈتھا،تھانہ نصیرآبادکو محمدعدیل نے بتایا کہ اپنے موٹر سائیکل نمبرایل آر 981 پر زیارت والی گلی مصریال سے گزر رہا تھا کہ2 مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر مجھ سے میرا موٹر سائیکل،شناختی کارڈ ، موبائل فون اور میری جیب سے 500 روپے چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ سول لائن کو ڈاکٹر شیخ رضوان احمد نے بتایاکہرضوان ڈیباٹیز کلینک بنا رکھا ہے جہاں میں مع ملازمین وقار علی،مظاہر حسین، محمد عثمان اور دو مریض محمد سبطین، محمد اقبال حسین موجودتھے کہ اچانک ایک عورت اور5 نامعلوم ملزمان داخل ہوئے جواسلحہ کی نوک پرہم سے 3لاکھ64ہزار500روپے ،12موبائل ، لیپ ٹاپ ، اور آئی پیڈ م چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ائرپورٹ کو وقاص نے بتایا کہ میں فوڈ پانڈہ آن لائن فوڈ ڈلیوری کا کام کرتا ہوں لین نمبر 4 میں داخل ہواکہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے میراموبائل اور 2ہزار روپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ صدربیرونی کو اویس نوخیز نے بتایا اپنے رکشے میں سواری اتار کر پنجاب ہاؤسنگ سکیم کے قریب پہنچاجہاںہنڈا موٹرسائیکل پر تین بندے آئے اور میرا رکشہ روک کر اسلحہ کی نوک پر میرا موبائل فون چھین لیا اور میرے پرس سےمیرا شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس اور 9ہزار روپے نکال لئے اور مجھے لاتوں مکوں سے مارنا شروع کردیا میں ڈر کر رکشے سے باہر نکلا تو وہ میرا رکشہ نمبرآرآئی یو 2219بھی لے کرفرارہوگئے جب کہ میرا موبائل پھینک گئے ۔تھانہ سٹی کوطارق نے بتایاکہ شاپنگ کے دوران راجہ بازارمیں کسی نے میراموبائل چوری کرلیا،تھانہ رتہ امرال کومنظورحسین نے بتایاکہ علی رضا اوراس کی بیوی عائشہ ہمارے گھرمہمان آئے جوجاتے ہوئے گھرسے60ہزارروپے ،موبائل اورطلائی زیورمالیتی پچاس ہزارروپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ پیرودھائی کوثاقب نے بتایاکہ میری دکان سے میراموبائل چوری ہوگیا،تھانہ نیوٹاؤن کوساجدنے بتایاکہ پینوراماسینٹرکے قریب دونامعلوم موٹرسائیکل سوارمیراموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کوامین السلام نے بتایاکہ دوموٹرسائیکل سوارمیراموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کوعبدالرافع نے بتایاکہ مڈوے سینٹرمیں میرے دفترسے نامعلوم چورلیپ ٹاپ اور2لاکھ 12ہزار22روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ صادق آبادکوآفاق احمدنے بتایاکہ ساہی چوک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارمیراموبائل مالیتی 80ہزارروپے چھین کرلے گئے،تھانہ صادق آبادکوشاہ زیب نے بتایاکہ مرشدٹاؤن کے قریب دونامعلوم موٹرسائیکل سوارمیراموبائل چھین کرلے گئے۔تھانہ کینٹ کو ندیم حیدر نے بتایاکہٹیکسلا سٹینڈ کے قریب 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوارمجھ سے موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ کینٹ کومحمدجمال نے بتایا کہ دوران خریداری کسی نامعلوم شخص نے میری جیب سے موبائل چوری کرلیا،تھانہ ویسٹریج کو راجہ فقیر نے بتایا کہ دوران سفر کسی نامعلوم شخص نے میری جیب سے موبائل چوری کرلیا۔تھانہ ویسٹریج کو بلال احمد نے بتایا کہ شازیہ اور ثمینہ میری بہن م سارہ کے گھر سے طلائی زیور ات 15 تولے اور20ہزار روپے چوری کرکے لے گئیں،تھانہ ویسٹریج کو سید اسماعیل شاہ نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے گھرسے دو ونڈو اے سی ، آٹھ پنکھے ،6 لائٹس اور چار باتھ بیسن چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ویسٹریج کو حماد نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گیلری کے راستے ہمارے گھر میں داخل ہوکر3 موبائل چوری کرکے لے گئے،تھانہ نصیرآبادکو سیف اللہ خان نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے گھر سے ایک لاکھ 80ہزار روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ نصیرآبادکو ثنا ء ولی مان نے بتایا کہ میں بوہڑ مسجد چوہڑ چوک کے پاس کھڑی تھی کہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ نصیرآبادکو شاہد ستار نے بتایاکہ نامعلوم چور میری دکان کے تالے توڑ کر بیٹریاں مالیتی اڑھائی لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ آراے بازارکو محمدفرحان نے بتایاکہ نامعلوم چور2د کانوں کے تالے توڑ کر 30ہزارروپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ ریس کورس کو لعل حسین نے بتایا کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوارمجھ سےموبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ریس کورس کو رمیز خان نے بتایا کہ میرے تندور سے کسی نامعلوم شخص نے میرا موبائل چوری کرلیا۔ تھانہ ریس کورس کو نبیل اکبر نے بتایا کہ میں اورمیری ہمشیرہ سکول جارہے تھے کہسکول کے گیٹ کے پاس نامعلوم موٹرسائیکل سوار میری ہمشیرہ کا پرس چھین کرلے گیا جس میں موبائل اور5ہزارروپے تھے،تھانہ سول لائن کو ریحانہ نسرین نے بتایاکہ نورین اور ا س کا نامعلوم شوہر آفس میں پڑے ایک لاکھ روپے اور ویلفئیر ٹرسٹ کے رجسٹریشن کے کاغذات و دیگر فائلز چوری کر کے لے گئے،تھانہ سول لائن کو یوسف طاہر نے بتایا کہ دوران سفر کسی نامعلوم شخص نے میری جیب سے میرا موبائل چوری کرلیا۔تھانہ ائرپورٹ کو محمداحسان نے بتایاکہ نامعلوم چور نے میرے سکول سے موبائل چوری کرلیا۔تھانہ صدرواہ کو خضر عامر نے بتایا کہ نامعلوم چورپانچ لیپ ٹاپ ، تین موبائل چوری کرکے لے گئے،تھانہ صدربیرونی کو محمد سلیم بٹ نے بتایاکہ نامعلوم آدمی میری دکان کے کاؤنٹر سے تین موبائل اور کیش نکال کر بھاگ گیا ۔تھانہ صدربیرونی کو محمد عابد نے بتایاکہ میرے گھرسے کسی نے میرا موبائل اور میری بیوی کا پرس جس میں 2ہزار روپے تھے چوری کرلیا،تھانہ صدربیرونی کو آدم خان نے بتایاکہ نیو نور فوڈ ریسٹورنٹ اڈیالہ روڈ کے کاؤنٹرسےکسی کسٹمر نے میرا موبائل فون چوری کر لیا،تھانہ صدربیرونی کو عائشہ صابر نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے گھر سے36ہزار500 چوری کرکے لے گئے۔