بلڈنگ اینڈزوننگ رولز2020میں پھرترامیم کافیصلہ

June 16, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر) ایل ڈی اے نے بلڈنگ اینڈ زوننگ رولز 2020میں ایک بارپھر ترامیم کا فیصلہ کرلیا۔ ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو بلڈنگ اینڈ زوننگ رولز کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اس سے قبل 24 کنال اور اس سے زیادہ ایریا کی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا کیس اتھارٹی کو بھجوایا جاتا تھا ۔ ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے رولز میں 24 سے 2سو کنال تک کو3 کیٹگری میں تقسیم کردیا گیا ہے ۔24سے30 کنال کی کیٹگری میں بلڈنگ لائن کے لئے 30فٹ چھوڑنا لازمی ہوگا، تیرہ تیرہ فٹ دونوں اطراف جبکہ گراونڈ فلور کوریج 60 فیصد ہوگی ۔31 کنال سے 50کنال تک کی دوسری کیٹگری میں بلڈنگ لائن سے 40 فٹ جگہ چھوڑنا لازمی ہوگا جبکہ پندرہ پندرہ فٹ دونوں اطراف گراؤنڈ کورایریا 60 فیصد تک ہوگا۔50 کنال اوراس سےاوپرکی کیٹگری میں بلڈنگ لائن سے50 فٹ چھوڑنالازمی ہوگا ،دونوں اطراف سے پندرہ پندرہ فٹ جبکہ گراؤنڈ کور ایریا60 فٹ ہوگا ۔ ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے ایریا میں چھوٹے پلاٹ کرکے بھی تعمیرات کی جاسکیں گی ۔ سب ڈویژن والے پلاٹوں کے لئے بلڈنگ بائی لاز میں خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔10مرلہ سے ایک کنال سب ڈیوائیڈڈ پلاٹ کے لئے سامنے30 فٹ چھوڑنا لازمی ہوگا ۔دونوں اطراف میں سائیڈ میں 5 فٹ جگہ چھوڑی جائے گی جبکہ بیک سپیس7 فٹ ہوگی ۔ اس سے قبل دونوں اطراف تیرہ تیرہ فٹ چھوڑنا لازم تھا۔ ترمیم سےسب ڈویژن کے باعث پلاٹ چھوٹا ہونےسے کور ایریا زیادہ استعمال ہوسکے گا ۔دو پلاٹوں کو آپس میں جوڑنے کے لئے بھی رعایتی قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دو سرکاری سوسائیٹز کے پلاٹ ساتھ جڑنے کی صورت میں ملانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دو منظور شدہ پرائیویٹ سکیموں کے پلاٹوں کو بھی آپس میں جوڑا جائے گا ۔ رولز میں ترامیم کا مسودہ آیندہ گورننگ باڈی میں منظوری کے لئے پیش ہوگا. ، سب ڈویژن والے پلاٹوں کے لئے بلڈنگ بائی لاز میں خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، حتمی منظوری گورننگ باڈی کے آئندہ اجلاس میں ہوگی۔